job board

خراب دودھ کا شربت پینے سے 43 افراد کی حالت غیر


آرام باغ تھانے کی حدود لائٹ ہاؤس گاڑی کھاتہ سائیکل مارکیٹ میں دودھ کا شربت پینے سے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد جس میں نوعمر بچے اور بچیاں بھی شامل تھیں شب پینے سے ان کی اچانک حالت بگڑنے لگی جس پر انھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں انکشاف ہوا کہ انھوں نے علاقے میں دودھ فروش کی جانب سے تقسیم کیے جانے والا دودھ کا شربت پیا تھا۔

مکینوں نے فوری طور پر دکان کے ملازم کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ دکان کا نام ناگوری سپر ڈیری ملک ہے، 7 من دودھ خراب ہوگیا تھا، مالک عمر کے کہنے پر اس کا شربت بنا کر تقسیم کیا تھا میرا کوئی قصور نہیں ہے، فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لائے جانے والے 28 نوعمر بچوں اور بچیوں کے علاوہ 15 دیگر افراد بھی شامل ہیں۔


علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے مطالبہ کیا کہ مضر صحت دودھ کا شربت بنا کر تقسیم کرنے والے دودھ کی دکان کے مالک کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاہم پولیس نے دکان کے 2 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دکان کے مالک کو سرگرمی سے تلاش کیا جا رہا ہے، پولیس واقعے کی تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہی ہے جبکہ دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Post a Comment

0 Comments