job board

پاکستان میں ایک دن میں 17 افراد ہلاک، کُل متاثرین 65 سو سے متجاوز

Aqeel ahmed soomro

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 520 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد 6 ہزار 505 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں اب تک 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملک میں اب تک 78 ہزار 979 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے اب تک 6 ہزار 505 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 646 ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار 217 ہو گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments